ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف کینیڈا کی حکومت کے معاندانہ اقدام کے جواب میں، سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ کینیڈا کا سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی اقدام ہے۔ سپاہ، ایران کی فوجی قوت کا اٹوٹ انگ ہے، جس نے قومی سلامتی، علاقائی سالمیت کے دفاع، خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں منفرد کردار ادا کیا ہے اور کینیڈا کا یہ اقدام نسل کش صیہونی حکومت، دہشت گردوں اور علاقائی امن اور استحکام کے دیگر دشمنوں کے لیے مضحکہ خیز تحفہ ہے
علی باقری نے کہا کہ اس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے نتائج کی ذمہ داری کینیڈا کی حکومت پر عائد ہوگی۔
اپنے پیغام کے آخر میں باقری نے سپاہ کی تعریف میں فردوسی کے شاہنامے سے مندرجہ ذیل شعر بھی لکھا:
همه دشمنان از تو پر بیم باد (تمام دشمن تجھ سے ڈریں)
دل بدسگالان به دو نیم باد! (شریروں کے دل پھٹ جائیں!)
آپ کا تبصرہ